پی کے ایل ریپڈ رسپونس (فوری ردعمل)

خیمہ باروچی خانہ

پی کے ایل ریپڈ رسپونس دنیا بھر میں ملٹری فورسز، آفتوں میں امدادی کاروائیوں اور دور افتادہ صنعتی منصوبوں کو مستقل اور عارضی باورچی خانہ کی سہولیات مہیا کرنے میں مہارت رکھتا ہے۔ دور افتادہ جگہوں کے لئے خاص طور پر بنائی گئی سہولیات کے ساتھمیدانی باورچی خانہ، ہنگامی باورچی خانہ اور خیمہ باورچی خانہ کی اقسام کے ساتھ ہم دنیا میں کسی بھی جگہ کھانے پکانے کا سازوسامان پہنچا سکتے ہیں۔

ہم عالمی فوجی اور امن قائم رکھنے والی مہمات کے یونٹس کو میدانی باورچی خانہ فراہم کرنے کا لاثانی ریکارڈ رکھتے ہیں۔ ہمارے میدانی باورچی خانہ کے یونٹس فوری استعمال میں لانے کے لئےبنائے گئے ہیں، وہ ڈراپس کے لئے موزوں ہیں، اور ہیلی کاپٹر یا فکسڈ ونگ ایئر کرافٹ کے ذریعے نقل پذیر ہیں، اور اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ گشتی باورچی خانہ کی سہولیات وہیں پہنچائی جا سکیں جہاں ان کی زیادہ ضرورت ہے۔

ہمارے ہنگامی باورچی خانہ کے یونٹس مضبوط ہیں، آئی ایس او کے معیار کے مطابق سمانہ باورچی خانہ کی سہولیات رکھتے ہیں، اور ان کو دیرپا اور مسلسل استعمال کے لئے بنایا گیا ہے۔ الیکٹریکل جینریٹرز، پانی اور فضول پانی کے ذخیرہ خانے، اور پانی کو صاف کرنے کے عمل کے انتخاب کے ساتھ، ہمارا ہنگامی باورچی خانہ ایسے علاقوں میں بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے جہاں مقامی خدمات موجود نہ ہو یا انہیں نقصان پہنچ چکا ہو۔

پی کے ایل ریپڈ رسپانس خیمہ باورچی خانے کی مختلف اقسام مہیا کرتا ہے جو ایک واحد خیمہ باورچی خانہ سے لے کر ایک کشادہ،موثر کام کے ماحول والی جگہ پر ایک بڑے کھلے منصوبے کے باورچی خانے پر مشتمل ہیں۔ ہم اپنے تمام عارضی باورچی خانہ کے یونٹس کے لئے مددگار علاقے مہیا کر سکتے ہیں،اور مزید دور افتادہ کیمپس کے لئے ہم آپ کی ضروریات کے مطابق کھانا تقسیم کرنے کی جگہ سےطہارت کرنے کی جگہیں اور دھلائی کی جگہیں مہیا کر سکتے ہیں۔

ہمارے تمام گشتی باورچی خانہ یونٹس دنیا میں کہیں بھی زمین، سمندر یا ہوائی راستے سے پہنچائے جانے سے پہلے یو کے میں نگرانی کے ماحول میں تعمیر کئے جاتے ہیں۔ تمام مطلوبہ ایم اینڈ ای اور ہوا کی آمدورفت کے نظام کو فیکٹری میں پہلے سے ہی نصب کیا جاتا ہے اور اس مخصوص ماحول کے لئے تیار کیا جاتا ہے جس میں آپ کا باورچی خانہ استعمال ہو گا۔

ہمیں بین القوامی جگہوں پر گشتی باورچی خانہ یونٹس کامیابی سے پہنچانے کا پندرہ سالہ تجربہ ہے۔ ہماری ٹیم کے پاس میدانی باورچی خانہ، ہنگامی باورچی خانہ یا خیمہ باورچی خانہ کی تنصیب کی منفرد ضروریات کی واضع اور تفصیلی سمجھ بوجھ ہے، اور وہ آپ کے مخصوص منصوبے کے لئے زیادہ موزوں انتخاب کرنے کے قابل ہیں۔

PKL Group (UK) Ltd, Stella Way, Bishops Cleeve, Cheltenham, Gloucestershire, GL52 7DQ, postbox@pkl.co.uk